سینبل ۔
(سینبھل) :
لاطینی/
نباتاتی نام BOMBAX MALABARI
(
پنجابی) سمبل ۔ ( بنگالی) رکت سمل ۔ ( گجراتی) شملو۔ (سنسکرت) شال ملی۔ (فارسی)
سمبل۔ (انگریزی) سلک کاٹن ٹری SILK COTTON TREE ۔
ایک بڑا درخت
ہے جس کے تنے اور شاخوں پر تیز اور سخت کانٹے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل آک کے ڈوڈوں کی
مانند ہوتی ہے اور اس کے اندر سے بیچ ملائم روئی میں لپٹے ہوئے نکلتے ہیں۔ یہ روئی
تکیوں اور گدوں کے بھرنے میں کام آتی ہے۔ اس درخت کی جڑ زمین سے مولی کی طرح نرم
نکلتی ہے۔ اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ڈورے میں پروکر خشک کر لیتے ہیں۔ اس کو موصلی
سیمبھل کہتے ہیں اور اس درخت کے گوند کو موچرس کہتے ہیں ۔ اس کو علیحدہ بیان کیا
گیا ہے اس کی دو اقسام ہیں ۔ ایک لال شالمی ۔ دوسری سفید شالمی۔
رنگ: اس کی لکڑی جب کاٹی جاتی ہے تو پہلے سفید
ہوتی ہے لیکن کچھ دیر رکھنے پر سیاہ ہو جاتی ہے۔ چھال نیلگوں، پھول سرخ چمکیلے ۔
ذائقہ: قدرے
تلخ ، پھول کا رس میٹھا ۔
مزاج : گرم
وتر بدرجہ اول با رطوبت فضلیہ ۔
مقدار خوراک:
7 گرام سے 12 گرام تک
مقام پیدائش:
ہند اور مشرقی پاکستان ، لنکا ، برما ، سماٹرا کے باغات اور جنگلات ۔
افعال و
استعمال: موسلی سینبھل مقوی باہ اور مولد منی ہے۔ بدن کو موٹا کرتی ہے اور اصلی
حرارت کی محافظ ہے۔ اگر موصلی سینبھل کو سفوف کر کے برابر وزن کھانڈ ملا کر معجون
بنالیں اور اس کو بقدر 18 گرام سے 36 گرام صبح کے وقت چالیس روز تک متواتر کھائیں
تو جوانی دوبارہ حاصل ہوتی ہے اور بال سفید نہیں ہوتے ۔
(غیرسمی
)
