گل ارمنی ، طین ارمنی

گل ارمنی  :

(عربی) طین ارمنی ۔ (انگریزی ) بولس آرمنیا روبر BOLUS ARMENIA RUBRA ۔



سرخ رنگ کی نرم اور چکنی مٹی ہے۔ یہ مٹی زبان پر چپک جاتی ہے ۔ بہتر وہ ہے جو صاف خالص سبزے رنگ کی ہو اور زبان کو چپکے۔

 رنگ: سرخ و تیره جگر کا سا ۔

ذائقه: پھیکا خوشبودار ۔

مزاج :  سرد ۱ ۔ خشک ۲۔

 مقدار خوراک: ایک گرام سے تین گرام تک ۔

مقام پیدائش: ایران اور آرمینیا سے لاتے ہیں ۔

 مصلح: مصطگی ۔

بدل: گیرو ۔ ملتانی مٹی ۔

افعال و استعمال: مجفف ،  قابض ، رادع اور محلل ہے ۔ اورام کی ابتدا میں رادع مواد کے لیے ضماد کرتے ہیں ۔ زخموں پر چھڑکتے ہیں ۔ اور اندرونی سیلان خون کو روکنے کے لیے سفوف بنا کر کھلاتے ہیں۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.