گل آچین ، گلاچین ، گلانچی ،

گل آچین   :

 لاطینی نباتاتی نام  PLUMERIA OBTUSA LINN

 (ہندی) گلا چین ۔ گلانچی ۔ (فارسی ) گلا چین ۔ (انگریزی) ٹیمپل ٹری TEMPLE TREE ۔



ایک بڑے درخت کا پھول ہے جس کے پتے آم کے پتوں سے بڑے اور موٹے ہوتے ہیں ۔

رنگ: پھول سفید ۔ پتے سرخ ۔

ذائقہ پھیکا ۔

 مزاج: گرم۲۔ خشک ۲ ۔

مقدارخوراك: پوست 3 گرام تا 5 گرام ۔

مقام پیدائش: جنوبی ہند کا ساحلی علاقہ ۔

افعال و استعمال: اس کا پھول پان میں رکھ  کر دموی بخار میں کھلاتے ہیں ۔ اس کے دودھیا رس میں بھنے ہوئے چار چاول تر کرکے کھلانے سے اسہال ہو جاتے ہیں ۔ اس کے پتوں کی پلٹس بنا کر اورام صلبیہ تحلیل کرنے اور پکانے کے لیے باندھتے ہیں ۔ جڑ کا چھلکا مسہل قوی ہے ۔ اس کے استعمال سے اسہال ضرورت سے زیادہ آنے لگیں تو چھاچھ پینے سے بند ہوجاتے ہیں ۔ پوست درخت آچین کو پانی میں جوش دے کر امراض فساد خون ، آتشک ، سوزاک وغیرہ میں پلاتے ہیں۔

 12 گرام پارہ کو نصف پاو گلاچین  کی دودھ میں کھرل کرنے سے پارہ بستہ ہوجاتا ہے ۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.