شکر سفید ، سکر ، بھورا چینی ، کھنڈ ، کھانڈ ، شاکر

شکر سفید :

 (عربی ) سکر ۔ ( بنگالی ) بھورا چینی ۔ ( سندھی) کھنڈ ۔ ( ہندی) کھانڈ ۔

(گجراتی) شاکر۔ (انگریزی) شوگر SUGAR ۔




مشہور ہے۔ شکر سفید کے قوام کو صاف کرنے کے بعد منعقد کر کے مصری، پتاشے اور کوزہ مصری بھی بناتے ہیں ۔ جو کوزہ مصری کالپی ضلع بالوں میں بنتی ہے اسے کالپی مصری کہتے ہیں ۔ شکرتری سے مراد کچی کھانڈ ہوتی ہے جو رب سے دیسی طریقہ پر بنائی جائے۔

 رنگ: سفید ۔

ذائقه: شیریں ۔

مزاج: گرم ۱ تر۱ ۔

 مقدار خوراك: بقدر ہضم ۔

افعال و استعمال: دافع تعفن ،مقوی بدن اور مولد حرارت ہے۔ ادویہ کو تعفن سے بچانے کے لیے معاجین ، شربت اور مربے شکر کے تیار کئے جاتے ہیں ۔ تھوڑی مقدار میں بعد از غذا ہاضم ہے۔ رفع قبض کے لیے شکر سرخ کو دودھ میں ملا کر پلاتے ہیں۔ خون پیدا کرتی ہے۔ بچوں کو ضررنہیں پہنچاتی لیکن بڑوں کو کثیر مقدار میں نقصان دہ ہے۔ دھونی زکام میں نفع دیتی ہے۔ دماغ کا سدہ کھولتی ہے۔ گنے کے رس سے گڑ بھی بنتا ہے جس میں گنے کا ذائقہ قدرتی حالت میں موجود رہتا ہے۔

بعض اطبا دسی کھانڈ یعنی شکرتری کو اس سفید چینی پر ترجیح دیتے ہیں جو گنے کے رس سے مشین کے ذریعے بنائی جاتی ہے ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.