شکر قند ، لاہوری گجر ، زمین قند ، رتالو

شکرقند  :

 لاطینی/ نباتاتی نام  SOLANUM TUBEROSUM LINN

 (سندھی) لاہوری گجر۔ (فارسی ) زمین قند ۔ (مرہٹی ) رتالو۔ ( انگریزی) SWEET POTATO ۔



ایک بیل دار بوٹی کی مشہور جڑ ہے ۔

رنگ: سفید و سرخ ۔

ذائقه : شیریں ۔

مزاج:  گرم ۲ تر۲ ۔

افعال و استعمال: نفاخ اور قابض ہے۔ عموماً ابال کر یا بھوبل میں بھون کر کھاتے ہیں ۔ بدن کو موٹا کرتی ہے، رگوں کے منہ پر چپک کر سدہ پیدا کرتی ہے، اہل ہند کے نزدیک مولد منی ہے اور دماغ کو قوت دیتی ہے، تقویت باہ کے لیے اس کا حلوہ یا کھیر بنا کر دیتے ہیں لیکن چنداں نفع ظاہر نہیں ہوتا۔ شکر قندی کھا لینے کے بعد سونف چبا لینا بہت مفید ہے ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.