نمک شور :
(فارسی) ۔
(عربی) ملح البحر۔ (اردو) سمندری نمک ۔ ( گجراتی ) دریائی لون۔ (انگریزی) سی سالٹ SEA SALT ۔
یہ نمک ساحلی علاقوں میں سمندر کے پانی کو سورج
کی تپش سے خشک کر کے حاصل کیا جاتا ہے ۔ اطباء نے اسے بدترین اور قدرے تلخ بیان
کیا ہے اس نمک کو ایران میں آٹے میں ملا کر خمیراٹھا کر روٹی پکاتے ہیں ۔