گڑھل ، انغرا ، جاسون ، روح دھان ، گھڑاول ، جاسندی ، جاسس ، کنج پرے ، جپا پشپ ، جو پولیر گاچھ

گڑھل  :

لاطینی/ نباتاتی نام HIBISCUS ROSA SINENSIS LINN

 (عربی) انغرا ۔ (ہندی) جاسون ۔ (سندھی) روح دھان ۔ گھوڑا ول ۔ (مرہٹی) جاسندی ۔ (گجراتی) جاسسس ۔ (سنسکرت) کنج پرے ۔ جپا پشپ ۔ (بنگلہ ) جوا پولیر گاچھ ۔  (انگریزی) چائنا روز CHINA ROSE ۔



ایک درخت ہے۔ باغوں میں لگاتے ہیں۔ جس کے پتے توت کے پتوں سے مشابہ لیکن ان سے زیادہ چھوٹے ہوتے ہیں ۔ اس کے پھول دواء مستعمل ہیں۔

 رنگ: پھول شوخ سرخ ۔ جڑ سرخ ۔

ذائقه: پھیکا لعاب دار ۔

مزاج: معتدل ۔

مقدارخوراك: 5 گرام سے 7 گرام تک ۔

مقام پیدائش: میدانی علاقوں کے باغات ۔

مصلح: نبات سفید ۔ فلفل سیاه ۔

الفعال واستعمال: قلب کو فرحت دیتا ہے ۔ مفرح و مقوی قلب اورمسکن حرارت و جوش خون ہے اور گرمی و سردی کے خفقان کو مفید ہے۔ دماغ کے بخارات روکتا ہے اس کو زیادہ تر بشکل شربت یا عرق امراض قلب میں استعمال کرتے ہیں نقوعاََ بھی مستعمل ہے ۔

(غیرسمی)

 کیمیائی تجزیہ: گڑھل میں گلوکوسائیڈ شکر ، فیٹی ایسڈ اور رال موجود ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.