گومہ ، گوماں ، گومایا گما ، درون پشپی ، تنبو ، گومی

گومہ ۔ گوماں :

 لاطینی/ نباتاتی نام  LEUCAS CAPITATA SPRENG

 (ہندی) گومایا گما۔ (بنگلہ ) درون پشپی ۔ ( گجراتی) تنبو ۔ (سندھی) گومی۔ (انگریزی) لیوکس LEUCAS  ۔


اس کا پودا ایک گز تک بلند ہوتا ہے۔ یہ بوٹی موسم سرما اور برسات میں جوار وغیرہ  کے کھیت میں فصل خریف کے ساتھ بکثرت پیدا ہوتی ہے ۔ سیدھی شاخ نکلتی ہے جس پر تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر پتوں کی جڑ سے گول سفید اور پیالہ نما پھول نکلتے ہیں ۔ اس لیے اس کو سنسکرت میں نے درون پشپی پیالہ نما پھولوں والا پودا کہتے ہیں ۔ پھول اخروٹ کے برابر ہوتا ہے۔ اس  بوٹی سے تیز اور نا خوشگوار بوآتی ہے ۔

رنگ: پھول سفید سبزی مائل ۔

ذائقه: کڑوا ۔

مزاج : گرم و خشک بدرجہ دوم ۔

مقدار خوراک: سات گرام سے 12 گرام تک ۔

مقام پیدائش: یہ پودا ہند و پاکستان میں ہر جگہ پایا جاتا ہے لیکن دامن کوہ میں بکثرت ہوتا ہے ۔

افعال و استعمال :  محلل اورام اور دافع تپ بھی ہے۔ اس کا ساگ پکا کر رات کو شبنم میں رکھ دیتے ہیں اور صبح کوموسمی بخار کت مریض کو کھلاتے ہیں ۔۔ تپ کہنہ بلغمی میں اس کا جوشاندہ ایک دولونگ کے ساتھ نافع ہے ۔ کہتے  ہیں کہ 12 گرام بوٹی پانی میں پیس کر کھلانے سے مارگزیدہ کے زہر کو بے اثر کر دیتی ہے۔ تحلیل اورام کے لیے اس کو پانی میں پکا کر باندھتے ہیں۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.