گولر ، گولڑ ، جمیز ، انجیر احمق ، گلیر ، گولاڑو

گولر  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   FICUS RACEMOSA

(ہندی) گولڑ ۔ (عربی) جمیز ۔ (فارسی) انجیراحمق ۔ ( بنگلہ ) گلیر ۔ ( سندھی) گولاڑو۔ (انگریزی) وائلڈ فگز WILD FIGS ۔



انجیر کی مانند ایک روئیں دار پھل ہے۔ چیت سے اساڑھ تک پکتا ہے ۔

رنگ: خام سبز پختہ سرخ ۔

ذائقہ: خام پھیکا۔ پختہ شیریں ۔

مزاج: گرم ۲ ۔ تر ۱ ۔

 مقدار خوراك: خام 5 تا 7 گرام ۔ پتے ۹ گرام ۔

مصلح: انیسوں ۔

افعال واستعمال : اس کا پوست  پتے اور کچے گولر قابض ہونے کی وجہ سے اسہال ،خونی بواسیر اور ذیاہ بیطس میں استعمال کرتے ہیں۔  حکیم شریف خاں کے والد خونی بواسیر اور اسہال کے مریضوں کو اس کی ترکاری پکوا کر روٹی کے ساتھ کھلواتے تھے۔ پخت گولرملین طبع اور منفث بلغم ہونے کی وجہ سے قبض، کھانسی اور دمہ میں نافع ہیں ۔ جذام میں اس کے پھل اور پوست کو پانی میں پکا کر غسل کراتے ہیں ۔ گولر کے جوان درخت کی جڑ میں گڑھا کھود کر اس کی کسی ایک جڑ کو کاٹ کر ایک گھڑے میں رکھنے سے پانی ٹپک کر گڑھے میں جمع ہو جاتا ہے۔ اس پانی کو بقدر نصف پاؤ صبح و شام پلانا ہندی وئیدوں کے نزدیک تپ دق  اور ذیاہ بیطس میں طاقت بخشتا ہے ۔

 ( غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.