کنوچہ ، بزرالمرو ، مرو

کنوچہ  :

 لاطینی نباتاتی نام  PHYLLANTHUS MADERASPATENSIS

 (عربی ) بزرالمرو۔ ( فارسی ) مرو۔ (انگریزی) ایس سپائی نوسا S. SPINOSA ۔




 یہ ایک چھوٹے چھوٹے تکونہ بیج ہیں۔ گیلانی کے نزدیک وہ بیج بہتر ہیں جو موٹے ہوں اور رنگ ان کا سرخی مائل ہو۔

رنگ: سبز سفیدی مائل ۔

ذائقہ :  پھیکا۔ لعابدا۔

مزاج :  گرم خشک بدرجہ دوم ۔

 مقدار خوراك: 5 گرام تا 7 گرام ۔

مصلح: تخم حماض ۔ 

بدل: تخم ریحان ۔

افعال و استعمال :  منضج اورام  ، مغری اورمسکن ہیں ۔ معدہ  اور امعا پر مقوی ، کا سریاح اور قدرے ملین تاثیر کرتے ہیں ۔ بریاں کئے ہوۓ قابض ہیں۔ عورت کے دودھ میں تخم کنوچہ کا لعاب نکال کر کان میں ڈالنا  درد کان کے لیے مفید ہے۔ اندرونی طور پر کھلانے سے معدہ اور امعا کو تقویت دیتا ہے۔ اس کو بریاں کرکے تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ خونی دستوں اور پیچش میں کھلاتے ہیں۔ اورام صلبیہ اور پھوڑے پھنسیوں کو نضج دینے کے لیے ضماد کرتے ہیں ۔

ابو جریح  نے کہا ہے کہ تخم کنوچہ میں باوجود یہ کہ السی کے بیجوں سے گرمی کم ہے۔ مگر پھوڑوں کے پکھانے میں ان سے قوی ہے۔

(غیرسمی )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.