نارنگی ، نارنگ ، کملا ، اورینج

نارنگی  :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  CITRUS AURANTIUM LINN

 

(مرہٹی ) نارنگ ۔ ( بنگالی) کملا ۔  (انگریزی) اورینج ORANGE ۔



 

مشہور پھل ہے ۔ سنگترہ کی مانند لیکن اس سے قدرے چھوٹی ہوتی ہے ۔

 

رنگ: پختہ پھل زرد سرخی مائل ۔

 

ذائقه: شیریں و ترش ۔

 

مزاج :  سرد تر ۳۔

 

 افعال و استعمال: نارنگی بطور میوہ بکثرت کھائی جاتی ہے۔ دافع حدت ، مفرح اور مسکن ہے ۔ خفقان کو دفع کرتی ہے اور خون وصفرا کی تیزی اور معدہ وجگر کی سوزش کو تسکین دیتی ہے۔ قے ، ابکائی ، متلی اور خمار شراب کی دافع ہے ۔ غذائے چرب کی اصلاح کرتی ہے۔ چھلکا معدہ کو قوت دیتا ہے اور اس کے سوکھے چھلکے کا ابٹن چہرہ پر ملنے سے سیاہی اور جھائیاں دور ہوجاتی ہیں ۔

 

 کیمیاوی تجزیہ : سائٹریٹ ، پوٹاش ، اڑنے والا تیل ،  فکسڈ آئل ،  ٹینین پائے جاتے ہیں ۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.