لال :
(عربی) لعل بدخشاں ۔ (فارسی ) لعل ۔
(انگریزی) RUBY ۔
مشہور عام
قیمتی پتھر ۔ یہ یاقوت ہی کی قسم سے ہے۔ یہ یاقوت سے نرم گول اور بڑا ہوتا ہے۔
رنگ: سرخ چمک دار ۔
ذائقه: پھیکا
۔
مزاج: معتدل ۔
مقام پیدائش:
بدخشاں اور دکن ۔
افعال و
استعمال: مفرح ، مقوی دل و دماغ ، مقوی
روحانی نفسانی کا ہے۔ اس کا سرمہ مقوی بصارت ہے۔ اس کا کشتہ سیلان الرحم کو بند
کرتا ہے۔ مفرحات اور یاقوتی میں شامل کرتے ہیں ۔ یاقوت زرد کو پکھراج اور کبود کو
نیلم کہتے ہیں۔۔