گوشت گائے :
(عربی)
لحم البقر ۔ ( فارسی ) گوشت گاؤ۔
(انگریزی) بیف BEEF .
مشهور
عام۔۔ عمدہ گائے کے گوشت کی رنگت سرخ ہوتی
ہے لیکن اگر اسکی رنگت زیادہ گہری یا ہلکی ہو تو گوشت اچھا نہیں ہوتا ۔
رنگ : گوشت
سرخ ، چربی ہلکی زرد ۔
ذائقه: پھیکا
۔
مزاج : گرم ۱ ، خشک۲۔
مقدارخوراك: نصف پاؤ دن بھر میں ۔
افعال و
استعمال: دیرہضم ، ردی الکیموس ، خون فاسد کا مؤلد اور امراض سوداوی کا موجب
ہے۔ گٹھیا اور عرق النساء کے مریضوں کو
نقصان دہ ہے۔ ردی بخارات دماغ کی طرف لے جاتا ہے۔ مسوڑوں پر ورم پیدا کرتا ہے۔
یورپ اور امریکہ میں گائے کے گوشت کو غذائیت کے لحاظ سے بھیڑ کے گوشت پر ترجیح
دیتے ہیں لیکن گائے کا گوشت بیماری ہے اور اس کا دودھ شفا ہے
۔
اہل ہنود
کیلیے قطعی ممنوع ہے لیکن عیسائی اور مسلمان اسے کھاتے ہیں۔