مروڑ پھلی ، گوشتہ ، گشت برگشت ، انت موڑا ، مورمانسی ، مریگا شیگا ، ولیم بڑی کایا ، ولم پری کایا ، ون ویڑھی ، مرگ شنگا

مروڑ پھلی  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   HELICTERES ISORA LINN

 

(عربی)  گوشتہ ۔ (فارسی ) گشت برگشت ۔ ( بنگالی ) انت موڑا ۔ ( مرہٹی ) مورمانسی ۔ ( گجراتی ) مریگا شیگا ۔  (تیلیگو ) ولیم بڑی کایا۔ (ملیالم ) ولم پری کایا ۔ ( سندھی ) ون ویڑھی۔ (سنسکرت) مرگ شنگا (انگریزی) سکریوٹری : SCREW TREE۔



 

ایک بیل دار بوٹی کے بیج اور پھلیاں ہیں جن کو بھون لیتے ہیں ۔ اس پودے کو برسات کے موسم میں شوخ سرخ رنگ کے پھول لگتے ہیں۔

 

رنگ: بھوری ۔

 

ذائقہ: قدرے تلخ ۔

 

مزاج : گرم خشک درجہ اول ۔

 

مقدار خوراك: چار گرام تا سات گرام ۔

 

مقام پیدائش: کانگڑہ (انڈین پنجاب )،  وسط ہند اور مغربی ہند۔

 

الفعال و استعمال : اس کو زیادہ تر انتڑیوں کی بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ محلل وملطف ہونے کی وجہ سے قولنج ، زحیر اور کلانی شکم میں نقوعاََ ومطبوخاََ استعمال کرتے ہیں ۔ اس کے بیجوں کا سفوف کیسٹر آئیل ملا کر کان بہنے کے لیے مفید ہے ۔

(غیرسمی )

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.