گڑ :
(فارسی
) قند سیاہ ۔ ( بنگالی) گڈ ۔ (انگریزی) جیگری JAGGERY۔
گنے کے رس کو
پکا کر جما لیا جاتا ہے ۔ جب قوام کو سخت بنا کر ہاتھوں سے مل کر سفوف بنالیتے ہیں
تو اس کو شکر سرخ کہتے ہیں ۔
رنگ: سرخ ۔
ذائقه: شریں ۔
مزاج: گرم ۲۔
تر۲۔ پرانا گڑ گرم و خشک ۔
مقدار خوراك:
48 گرام سے 72 گرام ۔
افعال و
استعمال: مسمن بدن ، ملین طبع اور دافع تعفن ہے۔ بطور غذا بکثرت کھایا جاتا ہے۔
بلغم چھانٹتا ہے۔ کھانسی ، دمہ اور دھانس کو مفید ہے اور درد سینہ کو نافع ہے
۔ تھوڑی مقدار میں بعد از طعام کھانا غذا
کو ہضم کرتا ہے۔ بغرض امداد مسہل ادویہ کے ساتھ ملاتے ہیں ۔ اور شہد کی بجائے گڑ
کے قوام میں معاجین بھی تیار کرتے ہیں۔
(غیرسمی
)