شلجم ، شلغم ، لفت ، گوگڑوں ، گونگلو ، تھیپر

شلجم  :

لاطینی/ نباتاتی نام   BRASSICA RAPA

(عربی ) لفت ۔ ( فارسی ) شلغم ۔ (سندھی) گوگڑوں ۔ ( پنجابی) گونگلو ۔ (پہاڑی نام) ٹھیپر ۔ (انگریزی) ٹریپ TURNIP  ۔




 مشہور عام ہے ۔

رنگ: سفید ، سرخ و زرد ۔ مختلف رنگ اندر سے سفید ۔

ذائقه: قدرے شیریں ۔

مزاج : گرم تر درجہ اول ۔

افعال و استعمال: مدر بول ہے۔ اس کا سالن پکا کر کھاتے ہیں۔ منفث بلغم ہونے کی وجہ سے کھانسی دفع کرتا ہے۔ کثیر الغذا ہے ، خون صالح پیدا کرتا ہے۔ شلجم کا ہمیشگی کے ساتھ کھانا بصارت کو تقویت دیتا ہے ۔ شلجم کا اچار بھی بنایا جا تا ہے جو بھوک بڑھاتا ہے۔ تخم تمام افعال میں شلجم سے قوی تر ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.