گل داؤدی :
لاطینی نباتاتی نام CHRYSANTHEMUM
(فارسی)
(عربی) باسوم ۔ (سندھی) ڈوپھروگل ۔ (سنسکرت) سسیتا ۔ (انگریزی) MARIGOLD میری گولڈ ۔
ایک پھول ہے
خوشبودار، جس میں برنجاسف کی سی خوشبو آتی ہے۔ اس کا پودا ایک گز تک بلند ہوتا ہے۔
بلحاظ رنگت زرد ، سفید اور سفید مائل بہ کبودی۔ تین قسم کا ہوتا ہے ۔
رنگ: زرد
وسفید ۔
ذائقه: تیز و
تیزبو ۔
مزاج: گرم ۲
، خشک ۱ ۔
مقدار خوراک: پانچ گرام سے سات گرام تک ۔
افعال و
استعمال: مفتت الحصات ، محلل ریاح گردہ ومثانہ ہے ۔ گردہ ومثانہ کی پتھری نکالتا
ہے ۔ بول و حیض جاری کرتا ہے۔ ریاح کو تحلیل کرتا ہے اور تمام افعال میں برنجاسف
کے مشابہ ہے۔ سنگ گردہ ومثانہ کو توڑ کر نکالنے کے لیے پھولوں کا سفوف یا جوشاندہ
بنا کر دیتے ہیں ۔ اس کا لیپ بلغمی ورموں کو تحلیل کرتا ہے اور زخموں کو خشک کرتا
ہے ۔ صلابت رحم کو تحلیل کرنے کے لیے اس کے کاڑھے سے آب زن کراتے ہیں۔