کرمالہ :
(ہندی) کر نج ۔ سکھ چین ۔ ( بنگلہ ) کرمج ۔
(مرہٹی) کرنجلا ۔( سنسکرت ) کر نجا ۔
(انگریزی) انڈین بیچ INDIAN BEECH ۔
ایک چھوٹا
خوبصورت درخت ہے ۔ پھول اور پھل نیلے رنگ کے گچھے دار لگتے ہیں ۔ پتوں سے بو آتی
ہے ۔ اس کی سبز شاخ بطور مسواک دانت صاف کرنے کے لیے بہت مقبول ہے۔
رنگ: پتے سبز
۔
مقام
پیدائش: صوبه دہلی ، پنجاب ، یوپی ، سنٹرل
انڈیا ، جنوبی ہند اور لنکا کے باغات اور سڑکوں کے کنارے عام پایا جاتا ہے ۔
افعال و
استعمال: اس کے بیجوں سے ۲۵ فیصد گاڑھا زردی مائل بھورا تلخ تیل نکلتا ہے جو جلانے کے کام آتا ہے اور
بطور دافع عفونت جلدی امراض مثلاََ خارش تر وغیرہ میں شفائی تاثیر رکھتا ہے ۔ اس
کی کونپلوں کو کچل کر خونی بواسیر میں مسوں پر باندھتے ہیں ۔ اس کے پھولوں کو مرض
ذیاہ بیطس میں کھلاتے ہیں۔اور اس کے پتوں کو پانی میں جوش دے کر مرض گٹھیا میں غسل
کراتے ہیں۔