کندوری کی بیل ، ٹیلا کوچہ ، کبر ، بمبیکا ، کوائی ، کنڈھڑی ، کنڈولی

کندوری کی بیل  :

 لاطینی /نباتاتی نام  COCCINA GRANDIS

 (بنگلہ ) ٹیلا کوچہ ۔ ( ہندی) کبر۔ (تلیگو ) بمبیکا ۔ ( تامل ) کوائی۔ ( سندھی) کنڈھڑی ۔ (مرہٹی) کنڈولی (انگریزی) CEPHALANDRA INDICA سیفالینڈرا نڈیکا۔




ایک بیل ہے جو پاس کے درخت پر پھیلتی ہے۔ اس کے پتے گلو کے پتوں کے برابر لیکن ۴-۵ بڑے بڑے کنگرے ہوتے ہیں۔ پھول گل چاندنی کی طرح ہوتا ہے اور بیج کاغذی لیموں کے بیج کی طرح ۔ برسات میں اس کو پھل لگتے ہیں اس کا پھل پرول جیسا مخروطی شکل کا خام سبز اور اوپر سفید خطوط ہوتے ہیں۔ پکنے پر نہایت سرخ ہوتا ہے ۔ جنوبی ہند کے بازاروں میں اس کی جڑ  بیخ کبر کے نام سے فروخت کی جارہی ہے ۔

رنگ: پتے گہرے سبز ۔ پھول سفید ۔  پختہ پھل سرخ ۔

ذائقہ: جنگلی کندوری کے پھل تلخ اور کاشت شدہ کے پھیکے ہوتے ہیں ۔

مزاج: پتے سرد وخشک اور پھل سرد وتر ۔

مقدار خوراك: تازہ رس 30 ملی لیٹر سے 60 ملی لیٹر ۔

مقام پیدائش: صوبہ دہلی ، یوپی ، بنگال ۔

افعال و استعمال: اس کا پختہ پھل بطور سبز ترکاری کھایا جاتا ہے۔ بنگال کے اطباء اس کا تازہ رس صبح کے وقت خالی پیٹ بول شکری اور ذیابیطس کے مریضوں کو استعمال کراتے ہیں اور اسے انسولین کا قائم مقام سمجھتے ہیں۔ بعض وئید کثرت پیشاب کے علاج کی رسائن دواؤں کو اس کی جڑ کے خالص رس میں بھگوتے ہیں اور پھر اس کے رس میں گولیاں بنا کر کھلاتے ہیں ۔ لیکن سکول آف ٹراپیکل میڈیسن میں تازہ تحقیقات سے ثابت ہو گیا ہے کہ اس سے پیشاب اور خون کی شکر میں کوئی کمی نہیں ہوئی ۔ اس کے پتوں کو گھی کے ساتھ پیس کر زخموں پر لیپ کرتے ہیں اور آبلوں پر اس کے پتوں کو باندھتے ہیں ۔

 (غیرسمی)

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.